۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
کرگل سیلاب زدہ علاقہ

حوزہ/ جمعیت العلماء اثنا عشریہ کی ایک اعلیٰ سطحی ٹیم کا شرگول و شکر چکتن کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ، لوگوں کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا اور حکام بالا تک ان کی مطالبات کو پہچانے میں ہر ممکن اقدام اٹھانے کی یقین دہانی کرائی

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کرگل/ جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے علماء اور جوانوں کی 14 رکنی ٹیم حالیہ دنوں میں بادل پھٹنے کی وجہ سے ہوئے سیلاب زدگان کی پرسان حال کے لئے صبح 6:30 بجے علاقہ شرگول و شکر چکتن  کیلئے روانہ ہوئے اور لمسو سنڈو، پرگیو،سمراہ، منگمور، کھنگرال ، ستقچے ،ژارقس ، گونما لونگما بدھ کھربو ،ھناسکوٹ، شرگول ، پشکم میں ہر ایک جگہ پر  پہنچ کر سیلاب سے ہونے نقصانات کا جائزہ لیا اور دیکھا کہ زیادہ تر کھیت کھلیان ، درختوں اور سٹرکوں کو شدید نقصان ہوا ہے,  جبکہ گونما لونگما بدھ کھربو میں 2 رہاشی مکانوں کو بھی  شدید نقصان ہوا ہے, مکان میں بیٹھنے کی قابل نہ ہونے کہ وجہ سے نزدیک میں ایک سرکاری سکول میں قیام کر رہے ہیں جس پر انتظامیہ کو خصوصی توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔

اس دوران جمعیت العلماء اثنا عشریہ کی ٹیم نے متاثرین کو سنے کے بعد انہیں حوصلہ دیتے ہوئے ان کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑا رہنے کے عزم کا اعادہ کیا اور حکام بالا تک ان کی مطالبات کو پہچانے میں ہر ممکن اقدام اٹھانے کی یقین دہانی کرائی,،بہت سارے جگہوں پر سرپنچ ، پنچ اور نمبرار کے علاوہ مقامی لوگوں نے جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے ٹیم کو دیکھ کر استقبال کیا اور پرسان حال اور  حوصلہ افرزائی کے لئے آنے پر ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور ان سب نے  ہمارے ٹیم کو سیلاب والی جگہوں پر پہنچنے میں ہماری راہنمائی کی جس پر جمعیت العلماء کے ٹیم نے ہر فرد کا شکریہ ادا کیا, خاص طور پر نائن سرپنچ سنڈو، سرپنچ پرگیو، نمبردار سمراہ، سرپنچ بدھ کھربو، پنچ بدھ کھربو، ستنزین دوکاندار ھناسکوٹ ،نمبردار ستقچے کھنگرال کا دل کی عمیق گہرایوں سے شکریہ ادا کیا۔   
 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .